7 اکتوبر 2026 - 08:52
یمن کے شہر عدن میں شدید دھماکے، سعودی حمایت یافتہ فورسز کے اڈے پر حملے

یمن کے جنوبی شہر عدن میں متعدد شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ مقامی ذرائع نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے ایک یونٹ پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدن ایئرپورٹ پر سعودی حمایت یافتہ فورسز کے یونٹ 22 کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی نوعیت اور حملے کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی یمن کا شہر عدن اس وقت سعودی عرب سے وابستہ فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha